سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی اُمور خیبر پختونخوا جناب عادل صدیق نے عید گاہ چارسدہ روڈ میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف محمد شیراز اور ڈپٹی سیکرٹری ارشد جمیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کرہ ارض پر انسانی زندگی کی بقا کےلئے جنگلات کی ضرورت اور اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کےلئے جنگلات کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جنگلات کی کمی کی وجہ سے خشک سالی، سیلاب اور دیگر آفات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، موسمی تبدیلیوں سے جنم لینے والے مسائل کسی چیلنج سے کم نہیں، عادل صدیق سکرٹری اوقاف